لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حسن عماد محمدی کو ڈائریکٹر سپورٹس پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر تعینات کرنے پر سوشل میڈیا پر سوالات

لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حسن عماد محمدی کو ڈائریکٹر سپورٹس پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر تعینات کرنے پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت سے سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا یہ رائٹ مین فار رائٹ جاب پالیسی ہے ۔وزیراعظم عمران خان اور ان کی پی ٹی آئی حکومت یہ نعرہ لگاتی رہی ہے کہ صحیح آدمی کو صحیح جگہ پر رکھا جائے گا اس لیے سوشل میڈیا صارفین نے نوٹیفیکیشن کے ساتھ یہ سوالات اٹھائے ہیں کہ کیا یہ درست فیصلہ ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز کو ان کے عہدے سے ہٹا کر کرنل ریٹائرڈ حسن عماد محمدی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اور کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ پر سنیل ظفراللہ خان کے دستخط سے یہ نوٹیفکیشن 4 جنوری کو جاری کیا گیا ہے جس کی کاپیاں تمام ڈائریکٹرز تمام کنٹرولرز جنرل مینیجرز اور دیگر متعلقہ افسران کو بھیجی گئی ہیں