پی ایم اے نے بحثیت تنظیم چائنیز وزڈم ” ون بیلٹ ون روڈ” اور “سی پیک ” کی توسیع میں پاک چائینہ میڈکانگ سیریل کے تحت کانفرنسز کا انعقاد

پریس کانفرنس
معزز اراکین پریس
اسلامُ علیکم! آ پ کی تشریف آوری کے تہہ دل سے مشکور ہیں
لاہور ( ) آج کی پریس کانفرنس کے ذریعے ہم آپ کے توسط سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پی ایم اے نے بحثیت تنظیم چائنیز وزڈم ” ون بیلٹ ون روڈ” اور “سی پیک ” کی توسیع میں پاک چائینہ میڈکانگ سیریل کے تحت کانفرنسز کا انعقاد شروع کیا ہے۔ اور اس ضمن میں 2016 میں کراچی میں پہلی اور 2018 میں بیجنگ میں دوسری کانفرنس منعقد کی۔ تیسری کانفرنس کرونا کی نظر ہوئی مگر پاکستان کیلئے چائینزتعاون اور مدد کا انتہائی دوستانہ چہرہ سامنے آیا۔ جس کے لیئے پاکستان چائنیز لیڈر شپ کا مشکور ہے۔ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ 2022 میں تیسری کانفرنس لاہور میں منعقد ہوئی اور الحمد اللہ پی ایم اے کی سالانہ میڈیکل کانفرنس 30-29 اپریل کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس کا پروگرام آپ کے توسط سے میڈیکل پروفیشنلز اور متعلقہ حکام تک پہنچا رہے ہیں۔کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور لاہور میں عوامی جمہوریہ چین کے کونسل جنرل Zhao Shiren ہونگے۔ کانفرنس میں صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور کے پی، کے نامور ماہرین طب اپنے سائنسی مقالاجات پڑھیں گے۔ عوام الناس کی سہولت کیلئے چغتائی لیبارٹری کے تعاون سے ایک خصوصی تشخیصی کیمپ لگایا جائے گا جس میں مختلف ٹیسٹوں کیلئے خصوصی رعائت دی جائے گی۔ کانفرنس میں کلچرل شو کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

شرکاء پریس کانفرنس
پروفیسر اشرف نظامی، صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر شاہد ملک، جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور
ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، صدر الیکٹ پی ایم اے سنٹر ڈاکٹر عبدالغفور شورو، سیکریٹری جنرل پی ایم اے سنٹر
پروفیسر خالد محمود خان، نائب صدر پی ایم اے لاہور ڈاکٹر ارم شہزادی، نائب صدر پی ایم اے لاہور
ڈاکٹر بشریٰ حق، جائنٹ سیکریٹری، پی ایم اے لاہور ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم، جائنٹ سیکریٹری پی ایم اے
ڈاکٹر واجد علی،فنانس سیکریٹری پی ایم اے لاہور