پنجاب ٹیچرز یونین کے 100 رکنی وفد نے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز کی قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب جناب رانا سکندر حیات خان سے چلڈرن لائبریری لاہور میں اساتذہ کو درپیش مسائل و مطالبات اور نظام تعلیم میں مزید بہتری کے لیے ملاقات کی اس موقع پر جناب مزمل محمود چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ٹیچرز ونگ بھی موجود تھے

لاہور(مدثر قدیر)پنجاب ٹیچرز یونین کے 100 رکنی وفد نے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز کی قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب جناب رانا سکندر حیات خان سے چلڈرن لائبریری لاہور میں اساتذہ کو درپیش مسائل و مطالبات اور نظام تعلیم میں مزید بہتری کے لیے ملاقات کی اس موقع پر جناب مزمل محمود چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ٹیچرز ونگ بھی موجود تھے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز نے رانا سکندر حیات خان کو وزیر تعلیم پنجاب کا قلمدان سنبھالنے اور لیٹ بی ایڈ اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہنگامی بنیادوں پر منظور کروانے پر انہیں مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار و مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ ضلعی صدور و عہدیداران نے ضلعی سطح پر درپیش مسائل کی نشاندہی کی جبکہ جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر پنجاب ٹیچرز یونین کا تفصیلی موقف پیش کیا۔ اس موقع پر جناب مزمل محمود صاحب چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ٹیچر ونگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اساتذہ کے وقار میں اضافے اور نظام تعلیم میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہیں اساتذہ کے بغیر تعلیمی نظام بہتری ناممکن ہے لہٰذا اساتذہ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ صوبہ پنجاب میں 100 فیصد شرحِ خواندگی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے چارٹر آف ڈیمانڈ سے اتفاق کرتے ہوئے “14 ہزار ایس ایس ایز کو 30 جون سے قبل ریگولر کروانے کا اعلان کیا” پے پروٹیکشن کا معاملہ چونکہ کورٹ میں ہے اس پر کورٹ کے فیصلے کے بعد دیکھیں گے انہوں نے اساتذہ نمائندگان سے کہا کہ میرا مشن ہے کہ میں اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا کروں گا لیٹ بی ایڈ اساتذہ کا مسئلہ حل کروانا میری ذمہ داری تھی پروفیشنل ڈگریز کی ایکولنس ، سروس رولز میں ترامیم اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جس میں پنجاب ٹیچرز یونین کا نمائندہ بھی شامل ہوگا سکول کونسل کو با اختیار بنایا جا رہا ہے ، پرموشن میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی ، خواتین اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے انہیں گھروں کے قریب ٹرانسفر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اچھی کارکردگی پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، اساتذہ کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے ، sis میں موجود خامیوں کو فوری دور کرنے کے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ہدایات جاری کر دیں ہیں کہ تمام خالی پوسٹں sis پرشو کیں جائیں تاکہ اساتذہ کو ایڈجسٹمنٹ کے لئے آسانی ہو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق انتظامی افسران کی تعیناتیاں میرٹ پر ہوں گی انہیں باقاعدہ ٹریننگ دلوائی جائے گی کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں بوٹی مافیا کا قلع قمع کر دیا ہے نان سیلری بجٹ میں اضافہ آئندہ مالی سال میں ہوگا ، سرکاری سکولوں کا میعار بہتر بنایا جائے گا بچوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی اس سلسلہ میں مخیر حضرات سے تعاون حاصل کریں گے ، ریشنلائزیشن اور ٹرانسفر پالیسی پر اساتذہ سے مکمل مشاورت کی جائے گی ضلعی سطح پر ون ونڈو کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ اساتذہ کے مسائل مقامی سطح پر اور فوری حل ہو سکیں اساتذہ آؤٹ آف سکول چلڈرن کو سکولوں میں داخلے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں میں تعلیم کا سپاہی ہوں تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور تعلیم میں ترقی اساتذہ کے بغیر ممکن نہیں آپ میرا ساتھ دیں میرا وعدہ ہے کہ آپ کے مسائل و مطالبات کو ہر ممکن طریقے سے پورا کروں گا۔ میں اور میری ٹیم ہر وقت آپ کے لئے حاضر ہے۔