لیاقت آباد شاہراہ پاکستان پر ٹریفک اور علاقہ مکینوں کے لیے دشواریوں کا سبب بننے والا عرصہ سے قائم غیر قانونی برڈ اتوار بازار ہٹا دیا گیا

لیاقت آباد شاہراہ پاکستان پر ٹریفک اور علاقہ مکینوں کے لیے دشواریوں کا سبب بننے والا عرصہ سے قائم غیر قانونی برڈ اتوار بازار ہٹا دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر لیاقتآباد کی نگرانی میں ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بلدیہ عظمی پولیس اور ٹریفک پولیس نے مل کر کارروائی کی۔
ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کو رپورٹ پیش کردی
آئندہ بازار لگانے والوں کے خلاف کارروائ ہوگی اسسٹنٹ کمشنر لیاقتآباد ندیم اورنگزیب کی وارننگ

۔۔ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی روک تھا م کریں اورکارروائ کریں کمشنرکراچی سید حسن نقوی

کراچی۔ ( )لیاقتآباد
شاہراہ پاکستان پر ٹریفک اور علاقہ مکینوں کے لیے دشواریوں کا سبب بننے والا عرصہ سے قائم غیر قانونی برڈ اتوار بازار ہٹا دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر لیاقتآباد ندیم اورنگزیب کی نگرانی میں بلدیہ عظمی کے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات پولیس اور ٹریفک پولیس نے مل کر کارروائی کی۔
ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کردی اسسٹنٹ ک۔کمشنر نے آرگنائزر اور برڈ فروخت کنندگان کو
آئندہ بازار نہ لگانے کی تنبیہ کر دی کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے تما م ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کہ ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہر میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی روک تھام کریں اور کارروائی کریں
یقین بنائیں کہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف نہ ہو ان کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوں اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔