صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں اسلامک ایڈ کے سربراہ محمودالحسن سے ملاقات ہوئی

ہینڈ آؤٹ
لاہور۔28 اپریل۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں اسلامک ایڈ کے سربراہ محمودالحسن سے ملاقات ہوئی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید، پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ طلعت اور ڈاکٹر ناصر رانا موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور محمودالحسن کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے علاج و معالجہ میں معاونت پر اسلامک ایڈ کے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ اللہ پاک دکھی انسانیت کیلئے اسلامک ایڈ کی خدمات کو قبول فرمائیں۔