زید علی کی فیملی میں جلد کوئی تیسرا آنے والا ہے؟

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے اپنے ایک کمنٹ سے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

گزشتہ روز زید علی نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ سالِ نو کی پہلی تصویر شیئر کی جس میں سوشل میڈیا کی اس مقبول ترین جوڑی نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔
زید علی نے یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے دُنیا بھر میں موجود اپنے تمام مداحوں کو سالِ نو کی مبارکباد دی اور کہا کہ اللّہ تعالیٰ اس سال ہم سب کو بہت ساری خوشیاں اور کامیابی نصیب فرمائے
یوٹیوبر اور اُن کی اہلیہ کی تصویر پر جہاں لاکھوں لائکس آئے تو وہیں صارفین نے تبصرے بھی کیے۔

انہی صارفین میں سے ایک نے زید علی سے پوچھا کہ ’آپ کی فیملی میں تیسرا انسان کب شامل ہوگا؟
صارف کے سوال پر زید علی نے کہا کہ ’انشاءاللّہ بہت جلد۔‘

زید علی کے اس جواب نے اُن کے چاہنے والوں کو ایک کشمکش میں ڈال دیا ہے اور مداح یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا واقعی زید علی کی فیملی بڑھنے والی ہے۔
خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی