صبا قمر کے نئے بولڈ فوٹو شوٹ کے انٹرنیٹ پر چرچے

پاکستان کی سُپر ماڈل و اداکارہ صبا قمر کے نئے بولڈ فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبزول کروا رکھی ہے۔

صبا قمر آج کل اپنے نئے پروجیکٹس میں مصروف ہیں جن سے متعلق وہ اپنی نئی تصاویر اور اسٹوریز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے
صبا قمر اپنے منفرد انداز اور سماجی مسائل پر ویلاگز بنانے کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں، صبا قمر کی جانب سے بنائے گئے اُن کے سب ہی ویلاگز کو کافی پزیرائی ملتی ہے۔

صبا قمر اپنے بے باک انداز اور منفرد نظریہ رکھنے کے سبب اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں اور خبروں میں بھی چھائی رہتی ہیں
حال ہی میں صبا قمر کی جانب سے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے جس پر اُن کے مداح اُن کی تعریفیں جبکہ چند سوشل میڈیا صارفین اُن پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔
صبا قمر نے اپنے ان فوٹو شوٹس سے چند تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشن بھی لکھے ہیں۔

صبا قمر کا اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’جو میں ہوں مجھے ایسے ہی تسلیم اور ہیار کریں، اس لیے نہیں کہ جو آپ چاہتے ہیں میں ویسی بنوں۔‘
صبا قمر کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات کی جانب سے بھی تعریفی کمنٹ کیے گئے ہیں جن میں عائشہ عمر، حمیمہ ملک اور اریبہ حبیب سر فہرست ہیں