گوری کی شاہ رخ کے ساتھ منفرد انداز میں سالِ نو کی مبارکباد

بھارت کے لیجنڈری اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ نے شوہر کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

سالِ نو سے ایک روز قبل انھوں نے فینز کو سالِ نو کی مبارکباد دینے کے لیے شاہ رخ خان کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گوری خان سال 2021 کی آمد پر انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

گوری نے اپنے مداحوں کو سالِ نوز کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’بالآخر… 2021، نیا سال مبارک ہو۔‘

اپنے اس پیغام میں بولی ووڈ کے بادشاہ کی اہلیہ نے اپنی پرانی تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں ٹی شرٹس میں سادہ لیکن پرکشش دکھائی دے رہے ہیں