ثانیہ اور شعیب کی مداحوں کو سالِ نو کی مبارکباد

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نیو ایئر پر مداحوں کو پیغام دیا۔

شعیب اور ثانیہ نے مداحوں کو سال نو کی مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ مضبوط اور صحت مند رہیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ سال سب کے لیے بہت مشکل رہا، ہمارے لیے بھی یہ صورتحال مختلف نہیں تھی، اس سال ہم نے بہت کچھ نیا سیکھا۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے کی مدد اور سپورٹ کی ضرورت ہے