اایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرزآباد کے عہدیداران اور آباد الائیڈ پینل کے سرپرست اعلیٰ نے آباد کے سابق چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرزآباد کے عہدیداران اور آباد الائیڈ پینل کے سرپرست اعلیٰ نے آباد کے سابق چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔الائیڈ پینل کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی،آباد کے چیئرمین فیاض الیاس،سینئروائس چیئرمین خواجہ محمد ایوب،وائس چیئرمین عارف شیخانی اورآباد سدرن ریجن کے چیئرمین دانش بن رؤف نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن 2020-21 میں نائب صدر کی نشست پر کامیاب ہونے ہو عارف جیوا کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عارف جیوا ملکی خزانے کو ریونیو اور شہریوں کو روزگار فراہم کرنے والی بزنس کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔