گلگت اور دیر میں پلک لائیبریریوں کے قیام کے لیے معاہدوں پر دستخط کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوئی۔

ریڈ پاکستان کی طرف سے وائس چیئرمین ریڈ پاکستان شیر افضل خان اور صدر گلگت بلتستان ام کلثوم نے دستخط کیے۔
معاہدے کے مطابق ریڈ پاکستان دیہں علاقوں میں پبلک لائیبریری کے قیام کے ذریعہ عام تک کتابوں کی رسائی کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
اس موقعہ پر چیئرمین ریڈ پاکستان فرخ ڈال نی اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں علم اور کتابوں کی طاقت سے لوگوں کی ذہنی ترقی کرنے سے ہی پاکستان کو ایک جدید فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے اور ریڈ پاکستان ملک میں انسانی ترقی کی یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک کہ ہر شہری کو کتاب تک مفت رسائی حاصل نہیں ہو جاتی۔