ایک نیا شاندار رہائشی منصوبہ ۔رومسیہ ریزیڈنسی

کراچی: بی فار یو گروپ نے معاشرے کے مختلف طبقات خاص طور پر سفید پوش افراد کے لئے ایک شاندار رہائشی منصوبہ رومیسیہ ریزیڈنسی کے نام سے شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ کے چیئرمین سیف اللہ خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی فار یو گروپ نہ صرف کیب سروس میں بلکہ ریئل اسٹیٹ میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا گروپ کم آمدنی والے سفید پوش افراد کو ترجیح دے رہا ہے اور انہیں اپنا سائبان بنانے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ “ہم ایسے افراد کو اپنی چھت بنانے کا خواب پورا کرنے میں مدد کررہے ہیں، جن کے لئے اپنا گھر بنانا آج کے حالات میں آسان نہیں” چیئرمیں بی فار یو گروپ نے مزید کہا کہ وہ ریئل اسٹیٹ کو صرف منافع بخش کاروبار کی حد تک محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ اس کے ذریعے معاشری کی خدمت بھی کرنا چاہتے ہیں۔ رومیسیہ ریزیڈنسی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین سیف اللہ نیازی نے کہا کہ اس اسکیم میں ان افراد کو ترجیح دی جارہی جن کے پاس اپنا گھر نہیں۔ انہوں نے کہا انہیں پانچ اور سات سال کی آسان اقساط پر اپنا گھر مہیا کرنے کے علاوہ دیگر سہولیات بھی میسر کی جارہی ہیں۔ سیف اللۃ نیازی نے مزید بتایا کہ ان کا گروپ کیب سروس میں غریب لوگوں کو روزگار دینے کے علاوہ کم قیمت والے گھر بنارہے ہیں، تاکہ غریب لوگوں کا اپنا گھر میسر ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی اسکیم کراچی کے علاوہ پشاور، راولپنڈی اور لاھور میں بھی موجود ہے۔ اس موقعے پر ایک میوزیکل نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، جس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں قرع اندازی کے ذریعے موٹر سائیکلیں بھی تقیسم کی گئیں۔ اسی تقریب میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔