میں مائیکل جیکسن بننے میں ناکام رہا، امیتابھ بچن

بگ بی کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ اُنہیں شہرہ آفاق پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی نقل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر اپنی پُرانی فلموں کی تصویریں شیئر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1988 کی فلم ’گنگا جمنا سرسوتی‘ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی
مذکورہ تصویر میں امیتابھ بچن کو معروف امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے سگنیچر اسٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں امیتابھ بچن نے ڈریسنگ بھی مائیکل جیکسن کی طرح کی ہوئی ہے
امیتابھ بچن نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ اُس وقت کی تصویر ہے جب من موہن دیسائی کو یہ لگا تھا کہ میں اپنی فلم ’گنگا جمنا سرسوتی‘ میں مائیکل جیکسن کی کاپی کرسکتا ہوں۔‘

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’افسوس کی بات ہے کہ میں پاپ گلوکار کو کاپی کرنے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے من موہن دیسائی کے ساتھ متعدد سُپر ہٹ فلمیں کی ہیں جن میں ’مرد‘، ’پرورش‘، ’قُلی‘ اور ’نصیب‘ جیسی فلمیں شامل ہیں