نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ممکنہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کے کپتان محمد رضوان ہوں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، اظہر علی، حارث سہیل، فواد عالم، فہیم اشرف، یاسر شاہ ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوسکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اظہر علی

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں مقابلے کےلیے آج بھی 4 گھنٹے سے زائد ٹریننگ سیشن کیا۔

سابق کپتان اظہرعلی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں، ان کنڈیشنز میں ہمارے باؤلرز کا کردار اہم ہے۔

اظہر نے کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا، زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے

https://jang.com.pk/news/863031