کورونا وائرس نے مزید 21 جانیں لے لیں، 1،107 دیگر کو متاثر کیا ، وزیراعلیٰ

کورونا وائرس نے مزید 21 جانیں لے لیں، 1،107 دیگر کو متاثر کیا ، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (24 دسمبر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 21 مریضوں کی اموات ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3440 تک پہنچ گئی ہے اور 12646 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1107 نئے کیسز سامنے آئے۔ بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 21 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3440 ہوگئی جو شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 12646 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1107 کیسز ظاہر ہوئے جو موجودہ تشخیصی شرح کا 8.8 فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2277165 ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 208514 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں 89 فیصد یعنی 185648 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 649 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 19426 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 18589 گھروں میں، 17 آئسولیشن مراکز میں اور 820 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 725 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 84 کو وینٹی لیٹرزپر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1107 نئے کیسوں میں سے 946 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی 376 ، ضلع جنوبی 227 ، ضلع کورنگی 105 ، ضلع وسطی 99 ، ضلع غربی 70 اور ضلع ملیر 69 شامل ہیں۔ حیدرآباد 49 ، جامشورو 15 ، شہید بینظیر آباد 14 ، عمرکوٹ 10 ، ٹنڈو محمد خان 8، لاڑکانہ 7، خیرپور 5، گھوٹکی اور میرپورخاص 4، سکھر 3، نوشرو فیروز ، سجاول ، ٹنڈو الہیار ، ٹھٹھہ اور بدین 2-2، دادو ، جیکب آباد ، کشمور ، مٹیاری اور تھرپارکر 1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
عبد الرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ