بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کیس ‘حامزہ مختار کاوکیل بحث کے لیے طلب


سیشن کورٹ نے قومی کرکٹ کے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کیس میں حامزہ مختار کے وکیل کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 14جنوری تک ملتوی کر دی۔لاہور کی سیشن عدالت میں کپتان بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے پر سماعت ہوئی۔

بابر اعظم کے وکیل نے قومی کپتان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگانے والی خاتون حامزہ مختار کی جانب سے مسلسل ڈیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو بلیک میل کرنے کیلئے کیس کو التوا کیا جارہا ہے۔

وکیل بابر اعظم کے مطابق خاتون کی جانب سے پہلے ایک کروڑ مانگا گیا اور اب 20 لاکھ روپے پہ آگئی ہے لیکن ہم نے انہیں ایک روپیہ بھی نہیں دینا۔ بابر اعظم نے روانگی سے قبل ہمیں پاور آف اٹارنی دیا۔ خاتون نے جو بھی الزامات لگائے وہ بابر اعظم کو بدنام کرنے کیلئے لگائے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا عدالت آج ہی اس کیس کا فیصلہ سنائے۔عدالت نے حامزہ مختار کے وکیل کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14جنوری تک کیلئے ملتوی کردی ۔
https://www.urdupoint.com/sports/detail-news/live-news-2683186.html