تحریک انصاف کی حکومت دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

کرا چی 22دسمبر ۔صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہو گی اور نااہل مانگے تانگے کی حکومت سے قوم کو جلد چھٹکارا حاصل ہوجائے گا۔یہ بات انہوں نے آج سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں ہمیشہ گیس کی قلت نہیں آتی ہے لیکن حکومت اس کےلئے پیشگی انتظامات کرتی ہے تاکہ عوام پر اس کے پڑنے والے اثرات کو کم کیا جائے ،لیکن نااہل اور نالائق وفاقی حکومت نے اس ضمن میں کسی قسم کی اقدا ما ت نہیں کیے اور وقت پر ایل این جی کی خریداری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ،بے روزگاری، مہنگائی اور اب گیس کا بحران وفاقی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور صنعتوں کو کیا گھریلو صارفین کو گیس میسر نہیں ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جا ر ہی ہے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فعا ل کیا ہے جس سے کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر زکی تعیناتی کے بعد بہت بہتری آئی ہے اخراجات میں بھی کمی آگئی ہے۔انہوں نے ضلع وسطی کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی حکومتوں کے دور میں ہر ماہ ضلع سے 17 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا تھا جس پر ہر ماہ ایک کروڑ 50 لاکھ خر چہ د کھایا گیا ہے جبکہ اب ہر ما ہ46ہزا ر ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے جس پر تین لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کراچی میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایک سیا سی ورکر کی حیثیت سے کہہ رہا ہو ں کہ نااہل نالائق مانگے تانگے کی حکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 915۔۔۔ایف ایچ بی

محکمہ اطلاعات حکومت سند ھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ22دسمبر 2020 تحریک انصاف کی حکومت دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو کراچی22. دسمبر۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے اگر عام انتخابات میں دھاندلی نہ ہوئی ہوتی تو پاکستان پیپلز پارٹی واضح اکثریت حاصل کرتی۔ یہ بات آج انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کو گھر جانا چاہیے کیونکہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کو عوام پر حکمرانی کا کوئی حق حاصل نہیں ہوتا۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو جلسہ کرنے کا حق ہے۔ کیا کورونا وائرس صرف اپوزیشن جماعتوں کے لئے ہے۔ وفاقی وزراءجگہ جگہ جلسے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق وفاقی حکومت نے دوہری پالیسی اختیار کی ہوئی۔ بازاروں میں، سینماو ¿ں میں غرض کسی بھی جگہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہی ہیں۔ سارا زور اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں کو روکنے کے لئے لگایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ماسک پہن کر اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں میں شریک ہوکر سلیکٹڈ وفاقی حکومت سے اپنی بیزاری کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور سلیکٹیڈ حکمران چین کی نیند سو رہے ہیں۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 916۔۔۔ایم یو

محکمہ اطلاعات حکومت سند ھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ22دسمبر 2020
کراچی 22 دسمبر ۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے آئی ایم کراچی کے تحت دیواروں پر پینٹنگز کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ آسٹریلین قونصل جنرل، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی اور مختلف آرٹسٹ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا کراچی این جی او سے وابستہ افراد شہر کی خوبصورتی میں کردار ادا کر رہے ہیں اور “اپنا کراچی” کے لوگ جو کام کر رہے ہیں اسے محفوظ رکھنا ہم سب کا اجتماعی فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ہم سب کا شہر ہے اس کی خوبصورتی میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ شہر کی خوبصورتی کے لئے سندھ حکومت نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 917۔۔۔ایم آئی زیڈ

محکمہ اطلاعات حکومت سند ھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ22دسمبر 2020 آرٹس کونسل کے انتخابات میں احمد شاہ سمیت تمام منتخب عہدیداران کو سیدہ شہلا رضا کی جانب سے مبارکباد کراچی 22 دسمبر۔صوبائی وزیر محکمہ ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات میں احمد شاہ پینل کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کا شہر کراچی میں فن و ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ اس ضمن میں ہم سب کو یقین ہے کے احمد شاہ اور دیگر منتخب عہدیداران و ممبرانِ لگن اور جوش و ولولے کے ساتھ فن کو مزید فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار کرتے رہے گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں سماجی و ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور شہر کی رونقیں بحالی کرنے میں ا?رٹس کونسل کا کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار براداری کی فلاح و بہبود کے لیے موجودہ حکومت نے متعدر اقدامات کئے ہیں۔ سیدہ شہلا رضا نے سید محمد احمد شاہ، حسینہ معین، اعجاز فاروقی، نورالہدیٰ شاہ، کاشف گرامی، ایوب شیخ سمیت تمام عہدیداروں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 918۔۔۔۔ایف زیڈ ایف

محکمہ اطلاعات حکومت سند ھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ22دسمبر 2020
کراچی 22 دسمبر ۔ ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضٰی وہاب سے آج ان کے دفتر میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائک نیتھرینکس Nithavrianakis Mike نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہاہمی امور اور بالخصوص کرونا وائرس سے بچاو ¿ کی تدابیر پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے حکومت سندھ کو باہمی دلچسپی کے تمام معاملات اور کرونا وائرس سے بچاو ¿ کی تیکنیکی تدابیر کے بارے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سندھ دھرتی دنیا بھر میں امن و آشتی کی افاقی علامت ہے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 919۔۔۔ایم آئی زیڈ

محکمہ اطلاعات حکومت سند ھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ22دسمبر 2020 کرا چی 22دسمبر ۔سندھ حکومت صو بہ میں تر قیا تی کا مو ں کے عمل کو تیز کر نے خصو صاََ سڑکوں کی تعمیر اور ترقی کے شعبے میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ٹھوس اقداما ت کررہی ہے۔اس بات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ورکس اینڈ سروسز جناب نثار احمد کھوڑو نے آج مقا می ہو ٹل میں ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، سندھ صوبائی روڈز بہتری پروجیکٹ (ایس پی آر آئی پی) کی تقریب برائے تقسیم اسنا د میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ، نثار احمد کھوڑو نے منصو بے کی وقت پر تکمیل پر انجنئیرز کے کا مو ں کی تعریف کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشتاق احمد میمن کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ، جنہوں نے ان تھک محنت کے ساتھ کام کیا۔ قبل ازیں ، جناب مشتاق احمد میمن ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ، سندھ صوبائی سڑکوں کی بہتری کے منصوبے (ایس پی آر آئی پی) نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے ورکس اینڈ سر وسز کو پروگرام میں شرکت اور ان کی جا نب سے کئے جا نے والے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔مشتاق احمد پرو جیکٹ ڈائریکٹر (ایس پی آر آئی پی) نے مزید بتایا کہ ایس پی آر آئی پی کے پہلے مرحلے میں ، 6160.00 ملین روپے کی خطیر رقم کو بچایا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ہم مزید 2880.00 ملین روپے بچائیں گے ۔  مشتاق احمد میمن نے وزیر اعلی سندھ جناب مراد علی شاہ ، چیف سکریٹری سندھ ، ممتاز علی شاہ اور سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو کی جا نب سے فرا ہم کی جا نے والی مدد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا جس کے با عث منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا اور مزید اس منصوبے میں پیشرفت جاری ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ کو وڈ 19 کے با وجو د پرو جیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا گیا ۔ اس موقع پر ایکس ای این ورکس اینڈ سروسز صبا فاطمہ نے پرو جیکٹ کے تحت ہو نے والے کاموں اور طریقہ کا ر کے با ر ے میں بریف کیا۔ بعدازاں ، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ برائے ورکس اینڈ سروسز جناب نثار احمد کھوڑو نے پرو جیکٹ کے انجینئرز ، اسسٹنٹ انجینئرز ودیگر شخصیات میں اسنا د تقسیم کیں۔اس مو قع پر مشتا ق احمد میمن پرو جیکٹ ڈائریکٹر( ایس پی آر آئی پی )نے مہمان خصوصی نثار احمد کھوڑو کو روایتی سندھی اجرک اور ٹو پی پیش کی ۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 920۔۔۔