زلفی بخاری کے کزن یاور عباس کو وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال بنادیا گیا


پنجاب کابینہ میں 2 نئے وزراء سید یاورعباس بخاری اور خیال احمد کاسترو کو قلمدان سونپ دیے گئے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق یاورعباس بخاری کو محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
زلفی بخاری کے کزن کل گورنر ہاؤس پنجاب میں صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے
وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان سے محکمہ کالونیز کا قلمدان واپس لے کر نئے صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو دیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس محکمہ ثقافت کا قلمدان بھی ہوگا۔
خیال رہے کہ دونوں وزراء نے گزشتہ دنوں حلف اٹھایا تھا جبکہ سید یاورعباس بخاری وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری کے کزن ہیں
https://ummat.net/2020/12/21/725361/