وزیراعظم مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا خود افتتاح کریں گے

وزیراعظم نے مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا نوٹس لے لیا اور شوکت یوسفزئی کے توجہ دلانے پر 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایات کردی۔

Jeeveypakistan.com

وزیراعظم نے کہا کہ شوکت یوسفزئی معاون خصوصی زلفی بخاری کیساتھ معاملے کوحل کریں، حکومت اورپارٹی مزدوروں کےحقوق پر کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا خود افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم کی شوکت یوسفزئی کومزدوروں کے معاملے پر توجہ دلانے پر شاباش دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹس بیورو کریسی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔

Courtesy Ary News