احمد شاہ پینل کے وکٹری سفر کا کراچی پریس کلب سے آغاز

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات برائے سال. .2021-2022 کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے شہر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس مرتبہ ماضی کی روایت کے مطابق بڑے بڑے عوامی استقبال یہ نہیں دیے جا رہے ہیں اور انتخابی مہم کے دوران ووٹر سے رابطے میں بھی سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر مثال کے طور پر ماسک پہننا ۔کا ضرور خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور امیدوار خود بھی اس پر عمل کر رہے ہیں ۔


آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو گذشتہ ایک دہائی میں موجودہ شان و شوکت اور شہر کی پہچان بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے برسراقتدار گروپ احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل نے اس مرتبہ بھی الیکشن کے حوالے سے ایک مضبوط مقبول اور انتہائی فعال پینل میدان میں اتارا ہے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 20 دسمبر بروز اتوار کو صبح دس بجے سے شام 8 بجے تک ہوگی ۔
احمد شاہ پینل نے کراچی پریس کلب سے اپنے وکٹری سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔15 دسمبر کی شام کراچی پریس کلب کے خوبصورت ٹیرس میں احمد شاہ اپنے پینل کے ستاروں کے ساتھ جگمگا رہے تھے کراچی پریس کلب کی نامور شخصیات اور کراچی یونین آف جرنلسٹ اور پی ایف یو جے کے مرکزی عہدیداروں کی موجودگی میں سینئر صحافیوں نے احمد شاہ پینل کو ویلکم کیا اور کراچی پریس کلب سے آرٹس کونسل کے احمد شاہ کے سفر پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا خود احمد شاہ نے بھی اپنے چالیس سالہ سفر اور کراچی پریس کلب کی یادوں کو تازہ کیا سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ احمد شاہ ہمارے اندر سے ہی اٹھے ہیں اور کراچی پریس کلب کے ساڑھے آٹھ سو سے زیادہ صحافی آرٹس کونسل کے ممبر ہیں جو ہے ممبر شپ دینے میں احمد شاہ کا سب سے نمایاں کردار ہے جن کے دور میں ساڑھے سات سو سے زیادہ صحافیوں کو آرٹس کونسل کا ممبر بنایا گیا ہے ۔سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ احمد شاہ پینل کی حمایت کی بنیادی وجہ ہمارا ذاتی مفاد ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ شہر میں ادبی اور ثقافتی تقاریب ہوں رونق میلے ہو ں ،کراچی کے شہری کراچی کو جس طریقے سے پر رونق اور پرسکون اور خوش وخرم دیکھنا چاہتے ہیں احمد شاہ پینل ان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ان کے لیے بہترین خدمات انجام دیتا آ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ احمد شاہ اب ہر دل پر حکومت کر رہا ہے ۔سینئر صحافیوں نے احمد شاہ کی 800 سال کے پلیٹ فارم سے عالمی خدمات کو سراہا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ احمد شاہ اور ان کے پینل کے اراکین نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ پولنگ والے دن تمام صحافی ان کے پینل کو ووٹ دیں گے ۔اس موقع پر احمد جان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کرو نہ میں مبتلا ہوں وہ برائے مہربانی ووٹ دینے میں بتائیں اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں ۔

——–
جیوے پاکستان رپورٹ ۔صہیب سالک