36روپےکاحساب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی ٹی اے کے نوٹس لینے کے بعد

36روپےکاحساب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی ٹی اے کے نوٹس لینے کے بعد

وارد کمپنی نے میرے 36روپے کا حساب دے دیا اور بتایا کہ 23 روپے ڈیٹا میں کٹ گئے اور باقی پیکیج میں کاٹ لیے گئے اس طرح اکاؤنٹ صفر ہو گیا حالانکہ میں نے ڈیٹا نہیں کھولا ۔۔۔۔۔۔۔نہ کوئی پیکج لیا تھا ۔۔۔میں نے ان سے کہا کہ آپ پلیز یہ جعلی پیکیجز واپس لے لیں اور ایک دیڑھ سال تک مجھ سے ماہانہ جو سات آٹھ سو روپے وصول کیے گئے ہیں وہ مجھے واپس کر دیں آپ کے پاس سارا ریکارڈ ہوتا ہے اس کا ڈیٹا لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے کہا میں نے آپ کو جو شکایت درج کرائی تھی اس کا میرے پاس ریکارڈ ہے اور آپ نے مجھ سے جو زائد وصولی کی ہے اس کا ریکارڈ آپ کے پاس ہو گا آپ أڈٹ کرکے میرا پیسہ واپس کریں ۔۔۔۔ میں پی ٹی اے کا مشکور ہوں کہ اس نے ایک عام شہری کی حیثیت سے میری شکایت کا نوٹس لیا
———
Shehzad-Chughtai-Karachi