پاکستان شاہینز کے دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا پہلا روز مکمل

پاکستان شاہینز کے دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا پہلا روز مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے روز اظہر علی الیون نے 75 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

شان مسعود 65، عابد علی 36 اور اظہر علی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
حارث سہیل 32 جبکہ فواد عالم 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دوسری جانب نسیم شاہ، یاسر شاہ اور ظفر گوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی