مسجد وزیر خان میں شوٹنگ، مقدمے میں سائبرکرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش

تاریخی مسجد وزیرخان میں شوٹنگ کے معاملے میں پراسکیوشن نے مقدمے میں سائبرکرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کر دی۔ سیشن عدالت نے اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کا چالان سی سی پی او لاہور کو ارسال کر دیا۔


پراسکیوشن نے مقدمے میں سائبرکرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہیکہ واقعے کی سوشل میڈیا میں فوٹیج وائرل ہوئی تھیں، سی سی پی او لاہور مقدمے میں مزید دفعات شامل کرنے کا حکم دیں، پولیس نے چالان مکمل کر کے پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا تھا۔واضح رہے کہ اس معاملے پر اداکارہ صباء قمر کی سیشن کورٹ نے عبوری درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے