ضیاء الدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس کے نتائج کا اعلان

ضیاء الدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد اختر غوری نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال حصہ دوم کامرس گروپ(ریگولر/پرائیوٹ) امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج ہفتہ 5 دسمبر کو دوپہر12 بجے کیا جائے گا۔ نتائج ضیاء الدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.zueb.edu.pk پر لوڈ کئے جائیں گے۔ تمام اداروں کے سربراہ اور ط؛باء و طالبات اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔