جامعہ کراچی: ڈاکٹر آف فارمیسی اور بیچلرز،ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بیچلرز،ماسٹرز (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔

خواہشمند طلبہ04 دسمبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں۔