ڈائو یونیورسٹی ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں ، گرینڈ ہیلتھ الائنس

کراچی ( نیوزرپورٹر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈائو یونیورسٹی نے ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی عہدیداروں اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ممبران سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن کراچی میں اہم ملاقات کی جس میں ڈاؤ یونیورسٹی کی احتجاجی تحریک اور ان کے مطالبات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا اور گرینڈ ہیلتھ الائنس اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کی طرف سے وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے بصورت دیگرکوورونا وائرس کی ڈیوٹیز اور اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ہم چاہتے ہیں کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں اور ہسپتال میں مریضوں کو تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے ورنہ گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاؤ یونیورسٹی ملازمین کے ساتھ کھڑے ہوں گے