ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر مبشر انوار کی زیرصدارت سوسائٹی کے ممبران کی نامزدگی کا اعلان کردیا

سعودی عرب (بیوروچیف ناظم علی عطاری) ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں ینگ جنرلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب نے ایک تقریب سجائ جس میں اپنی تظیم کے ممبران کو نوٹیفکیشن کے سرٹیفکیٹ اور میڈل سمیت شیلڈ دی گئ۔

ریاض کے مقامی ہوٹل میں ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر مبشر انوار کی زیرصدارت سوسائٹی کے ممبران کی نامزدگی کا اعلان کردیا گیا اور تقریب میں نامزد اراکین کو سرٹیفکیٹ اور اعزازی میڈلز تقسیم کئے گئے۔ جس میں کمیونٹی کی مخصوص شخصیات سمیت ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

تنظیم کے صدر مبشر انوار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا مقصد نئے ٹیلنٹڈڈ صحافیوں کو تربیتی پروگرامز کے ذریعے صحافتی اصول و ضوابط سے آگاہی دینا ہے تاکہ سب اپنے اپنے اداروں کے لیے پروفیشنلز طریقے سے کام کرسکیں ۔ اور اسکے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے لیے انکے ساتھ نا صرف تعاون کرنا بلکہ انکے شانہ بشانہ کھڑا ہونا مقصد ہے۔
معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی نے اپنے خطاب میں معاشرے میں صحافیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ہمہ وقت اپنا معیار کو مزید بہتر کرنا چاہئے اور اس کے لئے تربیتی نشستوں کا اہتمام ہونا بہت ضروری ہے- اس حوالے سے زوم پر تربیتی نشستوں کا اہتمام ہو بھی چکا ہے اور مستقبل میں مزید اہتمام کیا جائے گا-
ینگ جنرلسٹ سوسائیٹی انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر مبشر انوار نے سعودی عرب سے سینئر نائب صدر محترمہ تسنیم امجد، جنرل سیکرٹری محترمہ عروج اصغر، نائب صدر امتیاز احمد جبکہ ریاض ریجن سے صدر کامران ملک ، سینئر نائب صدر وسیم خان ، نائب صدر خرم خان ، جنرل سیکرٹری محترمہ شاہین جاوید ، انفارمیشن سیکرٹری ناظم علی ، جنرل سیکرٹری بابر ملک کو ذمہ داریاں سونپتے ہوئے نوٹیفکیش بھی پیش کئے۔ جس پرمعروف کالم نویس محترمہ تسنیم امجد سمیت ، امتیاز احمد ، ملک کامران ۔ وسیم خان ۔ بابر ملک ، محترمہ شاہین جاوید اور دیگر صحافیوں نے ذمہ داریاں ملنے اور اعزازی سرٹیفکیٹ اور میڈلز ملنے پر شکریہ ادا کیا اور کہ کے یہ سوسائٹی یقیناً صحافیوں کے لیے بہتر کام کرتے ہوئی ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی ۔