سنجے دت پہلے سے زیادہ ’ہینڈسم‘ ہوگئے ہیں: کنگنا رناوت

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دینے والے سنجے دت کے بارے میں کہنا ہے کہ بیماری کے بعد سنجے دت زیادہ ہینڈسم ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’مجھے جیسے ہی معلوم ہوا کہ میں اور سنجے دت حیدرآباد کے ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں تو میں اُن سے ملنے پہنچی
ملاقات کے دوران لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے لکھا کہ ’میں آج صبح سویرے سنجے دت سے ملنے پہنچی تو میں یہ دیکھ کر حیران ہوگئی ہے کہ وہ ناصرف صحتمند تھے بلکہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم دکھائی دے رہے تھے۔‘
اپنے پیغام کے آخر میں کنگنا نے سنجے دت کے لیے دعائیہ الفاظ بھی لکھے۔

یاد رہے کہ سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم انہوں نے خود اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

کچھ عرصے بعد سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سنجے دت کا علاج ممبئی کے کوکیلابن اسپتال میں جاری ہے