شہر قائد کو دوبارہ یرغمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات سندھ

ایم کیو ایم ٹھیکے دار نہ بنیں تاجر ہمارے بھی ہیں، وزیر اطلاعات سندھ
ماضی میں تاجروں کو ہراساں کیا گیاوہ تاریخ کا حصہ رہے گا، سید ناصر حسین شاہ
حفاظتی اقدامات جب بھی کئے تو سندھ حکومت نے تاجر برادری کو ریلیف دیا ہے، وزیر اطلاعات سندھ
کراچی (26 نومبر): وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ تاجروں نے کی عزت کی اور بلاخوف کام کرنے کردیا، تحریک چلانے کی دھمکیاں نہ دی جائیں اگر دینے بھی ہیں تو اپنی وفاقی حکومت کو دیں جو آپ کو مسلسل لولی پاپ دیتی آرہی ہے۔ شہر قائد کو دوبارہ عرغمال بنانے کی اجازت ایم کیو ایم کو ہرگز نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر سے ایم کیو ایم رہنماء خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ خالد مقبول کہتےہیں سندھ حکومت تاجروں کو تنگ کررہے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ خالد مقبول کے بیان پر ہنسا جائے یا پھر رویا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ تاجروں کی عزت کی ہے اور انکو بلاخوف کام کرنے دیا ہے، تاجروں کو جو خالد مقبول صدیقی کی پارٹی نے تنگ اور ہراساں کیا تھا وہ تاریخ کا حصہ رہے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سندھ حکومت نے جب بھی حفاظتی بنیادوں پر اقدامات کیئے ہیں تو تاجروں کو ریلیف بھی دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی شہر اور یہاں کے تاجر ہمارے بھی ہیں، آپ ٹھیکےدار بننے کی کوشش نہ کریں، ایم کیو ایم سندھ حکومت کو تحریک چلانے کی دھمکیاں نہ دے، ہم ایم کیو ایم کو کراچی کو دوبارہ یرغمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگردھمکی دینے بھی ہے تو اپنی وفاقی حکومت کو دیں جو آپ کو لولی پاپ دیتی آرہی ہے