پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن میاں محمد طارق جنید نے صوبائی سطح پر تنظیم سازی مکمل ہونے پر ایک تعارفی تقریب کے دوران عہدیداران کا إعلان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن میاں محمد طارق جنید نے صوبائی سطح پر تنظیم سازی مکمل ہونے پر ایک تعارفی تقریب کے دوران عہدیداران کا إعلان کر دیا جس میں ریاض ریجن کے چیئرمین ملک احمد حسین ، صدر یوتھ ونگ ملک داود خان ، نائب صدر یوتھ ونگ اختر حسین ، نائب صدر نور خان شنواری ، نائب صدر انجینئر جاوید مرزا ، رانا طارق محمود ، چوہدری نواز اور ایڈیشنل سیکرٹری ملک محمد اسحاق ، کو مقرر کیا گیا جس پر سب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی صدر ملک منظور اعوان اور ریاض ریجن کے صدر میاں محمد طارق جنید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کو مزید فعل بنانے کا عزم کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر میاں محمد طارق جنید نے کہا کہ تنظیم سازی کا مقصد پارٹی کے حقیقی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو فعل اور مضبوط کرنا ہے میاں طارق جنید نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد الریاض میں ایک کارکنوں کنونشن کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں جس سے کارکنوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزيز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا جنکی بدولت ہم آزادی کے ساتھ اپنے ادبی ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری راشد منہاس نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بغیر پاکستان کی ترقی ناممکن ہے موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہی جس سے پاکستانی عوام ان سے تنگ آ چکی ہے تقریب میں تمام نو منتخب عہدیدارن نے بھی خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا