فلم”پکار“

کراچی ( )فلم سماجی موضوع پر مبنی ہے جس کے ذریعے والدین کو آگاہی دی گئی ہے ایسے موضوع کو فن کی حد تک نہیں بلکہ بچوں کی تربیت کا اہم حصہ بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ٹی وی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار طلعت حسین نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل کے موضوع پرسائن انٹر ٹینمنٹ کی فلم ”پکار“ کی پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ہدایتکار سید عظیم احمد،پروڈیوسر کائنات سید، اداکار محسن،سید راحیل شاہ، بیگم طلعت حسین، سید واجد علی شاہ، کاشان کمدان،محمد خان جتک، شہزاد شانی،آصف خورشید، سعد بن امیر،سید توصیف علی، سید سلیم شاہ وویگر شامل تھے، انہوں نے کہاکہ جس موضوع پر یہ فلم بنائی گئی ہے، پہلے گناہ تصور کیا جاتا تھاہم ایسے جبر کرنے والوں کو جتنی زیادہ سزائیں دیں گے وہ بہتر ہوگا،مجھے اچھا لگا کہ آج کے دور حاضر میں ہونے والے واقعات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پکار جیسی فلم سے نئی آنے والی نسل کو آگاہی دی جائے گی تاکہ اس فلم سے معاشرے کے لوگوں کو سبق حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹی چھوٹی چیزیں نہیں سوچتے ہمیں ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے ارد گرد ہر ایک بچے کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، سینئر اداکار جاوید شیخ نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سائن انٹر ٹینمنٹ نے اس موضوع پر مبنی شارٹ فلم ”پکار“بناکر جو کام کیاہے وہ قابل تعریف ہے،میں خود اس فلم کا حصہ ہوں جس میں والدین کو آگاہی اسی لیے دی گئی ہے کہ آنے والے دور کے حساب سے اولاد کی پرورش مزید بہتر کیسے کی جاسکے،حکومت کو ایسی فلم بنانے والوں کو سپورٹ کرنا چاہئے،میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پروڈیوسر کائنات سید نے کہاکہ فلم بنانے کا مقصد والدین کو آگاہی دینا ہے، ہمار ا مقصد بزنس نہیں عوام میں شعور بیدار کرنا ہے، ہدایتکار سید عظیم احمدنے کہاکہ حساس موضوع پر فلم بنانا اپنے حصے کا کام کرنا ہے، یہ ایک ایسا موضو ع ہے،جس پر کام کرنے پر کئی مراحل سے گزرنا پڑا ہے۔یاد رہے کہ سید عظیم احمد کی ہدایت کاری میں بنے والی کہانی ”پکار“ کے مصنف علی معین ہیں،فلم کی پروڈیوسر کائنات سید ہیں اورکاسٹ میں حسن احمد، علیزے رسول،چائلڈ اسٹار ایمان، محسن، ثانیہ مرزا ودیگر شامل ہیں، کانفرنس کی نظامت کے فرائض کاشان کمدان نے سر انجام دئیے،پریس کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کو کراچی پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کے سیکرٹری لیاقت مغل، ثاقب صغیر، غفران خان نے سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔