نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی کے پہلے سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا ہوا ؟


بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی کے پہلے ہی سینڈیکیٹ اجلاس میں ہیلتھ انشورنس پالیسی، فنانشل پالیسیوں سمیت ملازمین کے دیگر امور سے متعلق قانون سازی کرلی گئی جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کی تحریر کردہ نطم کو یونیورسٹی ترانہ بنانے کی بھی منظوری دی گئی ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کا کہنا ہے کہ منظور قواعد و ضوابط ملازمین کیلئے مشعل راہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی کا پہلا سینڈیکیٹ اجلاس یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر سمرین حسین کی زیر صدارت یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا. اجلاس میں وائس چانسلر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، ڈاکٹر انیلا عطا الرحمٰن، ڈاکٹر مدد علی شا ہ ، سابق وائس چیئرمین پی ای سی سندھ انجینئر مختار شیخ ، ریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر سید لطف علی شاہ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ غلام اصغر کناسرو نے بھی سینڈیکیٹ اجلاس میں شرکت کی۔ یونیورسٹی کے پہلے سینڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے منتخب فیکلٹی ممبرز کی بھی موجود رہے۔ ویمن یونیورسٹی کے ہونے والے اہم ترین اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کا ایڈیشنل چارج سنبھالنے والے فیروز حسین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔