مرغی کا گوشت انڈہ اورگھی مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ سات دنوں کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بات ادارہ شماریات نے مہنگائی پر جاری کردہ اپنی ہفتہ واررپورٹ میں بتائی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں اوسطاً 57 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 101.49 سے بڑھ کر 102.06 روپے فی کلوہوگئی۔


ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برائلر مرغی ساڑھے 22 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جب کہ آلو، کیلا اور گائے کا گوشت بھی مہنگا ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال ماش، دہی، انڈہ اور گھی بھی مہنگا ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گیارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا چار روپے 69 پیسے سستا ہوا ہے جب کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی چار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ملک کے اندر دال چنا، لہسن، پیاز، دال مسور اور بکرے کا گوشت سستا ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے تقریباً 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔


شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سات دن میں مہنگائی کی شرح 0.07 فیصد کم ہوئی اور مہنگائی کی شرح 7.68 فیصد پر آگئی