میرپورخاص،محکمہ خوراک کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج


میرپورخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص آٹا چکی ایسوسی ایشن کی جانب سے اقبال نگر ٹورآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن ملک محمد رفیع صندل جنرل سیکریٹری محمد رفیق چوہان اور نائب صدر گل محمد پھنور نے کہا کہ محکمہ فوڈ سندھ اور صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لعل کی دوھری پالیسی تقسیم گندم کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ سندھ دوھری پالیسی کو ختم کر ے انہوں مزید کہا کہ عمرکوٹ اور مٹی میں چکی مالکان کو یومیہ 54بوری دی جاتی ہے جبکہ میرپورخاص میں چکی مالکان کو یومیہ 18بوری گندم دی جاتی ہے ہم صوبائی وزیر اور محکمہ خوراک کی اس غیر منصفانہ تقسیم کو نہیں مانتے ہیں اور میرپورخاص میں بھی چکی مالکان کو یومیہ 54 بوری گندم فراہم کی جائے کیوں کہ میرپورخاص ضلع عمرکوٹ اور مٹی سے بڑا ہے میرپورخاص کی آبادی بھی ان شہروں سے زیادہ ہے مگر میرپورخاص کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جبکہ صوبائی وزیر ہری رام کو میرپورخاص کے شہریوں سے اپنے ووٹوں سے اسمبلی میں پہنچایا جس کی وجہ سے آج وہ صوبائی وزیر بنے ہیں