26سالہ زونیرہ کی خودکشی کا ڈراپ سین، بیوی کو فائر مار نے والاشوہر اسد خالق گرفتار——

ایس پی صدرانویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں گرین ٹاؤن پولیس کی کارروائی——

26سالہ زونیرہ کی خودکشی کا ڈراپ سین، بیوی کو فائر مار نے والاشوہر اسد خالق گرفتار——

ملزم اسد خالق نے 3 ماہ قبل اپنی بیوی مقتولہ زونیرہ کو معمولی تلخ کلامی پرپسٹل سے فائر مارقتل کر دیا تھا——

ملزم اسد خالق اور مقتولہ زونیرہ کو میکے جانے سے منع کرتا تھا جس پردونوں میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا——

وقوعے کے روز صبح 5 بجے دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر ملزم اسد خالق نے طیش میں آکر بیوی پر پسٹل سے فائر کیا——

فائر مقتولہ زونیرہ کے سینے میں لگا جس سے اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی تھی——

مقتولہ کے قتل کے بعد ملزم اسد خالق کی بہن نے 15 پرزونیرہ کی خودکشی کی کال کر دی تھی——

انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن مقصود احمدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف شواہد کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا——

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش——