سو میں سے کتنے؟

سو میں سے کتنے؟

اس وقت دنیا کی آبادی لگ بھگ 7 ارب 82 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔ سب کی معلومات اور حوائج کا احاظہ کرنا کافی مشکل کام ہے مگر پھر بھی کسی صاحب علم نے درج ذیل فی صدی اعداد و شمار اخذ کیئے ہیں۔ جزاہ اللہ خیر
*

11 فی صد لوگ یورپ میں
5 فی صد لوگ شمالی امریکہ میں
9 فی صد جنوبی امریکہ میں
15 فی صد افریقہ میں اور
60 فی صد لوگ ایشیائی ملکوں میں بستے ہیں۔

*

49 فی صد آبادی دیہاتوں میں
51 فی صد آبادی شہروں میں بستی ہے۔

*

12 فی صد لوگ چینی زبان
5 فی صد ہسپانوی
5 فی صد انگریزی
3 فی صد عربی
3 فی صد ہندی
3 فی صد بنگالی
3 فی صد پرتگیزی
2 فی صد روسی
2 فیصد جاپانی اور
62 فی صد لوگ اپنی اپنی علاقائی زبانیں بولتے ہیں

*

77 فی صد لوگ اپنے گھروں میں بستے ہیں جبکہ
23 فی صد لوگ ذاتی رہائش نہیں رکھتے

*

21 فی صد کھانے میں افراط والے ہیں جبکہ
63 فی صد لوگ مکمل گزارہ کرتے ہیں
15 فی صد لوگ غذائی کمی کا شکار اور
1 فی صد لوگ ایک کھا چکے تو دوسرا نہیں۔

*

48 فی صد لوگوں کا یومی خرچہ دو ڈالر سے کم ہے۔

*

87 فی صد لوگوں کے پاس پانی کے وسائل ہیں
13 فی صد پانی کی قلت کا شکار یا ملوث پانی پینے پر مجبور

*

7 فی صد آبادی یونیورسٹی تک تعلیم یافتہ ہے جبکہ
93 فی صد لوگ اس سے کم

*

83 فی صد لوگ لکھنا پڑھنا جاننے والے
17 فی صد ان پڑھ

*

33 فی صد عیسائی
22 فی صد مسلمان
14 فی صد ہندو
7 فی صد بودھسٹ
12 فی صد دیگر مختلف مذاہب
12 فی صد کسی مذہبی عقیدے سے آزاد

*

75 فی صد لوگ موبائل سے فیض یاب
25 فی صد لوگ ابھی بھی محروم

*

30 فی صد لوگ انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے
70 فی صد لوگ انٹرنیٹ کیلیئے کالنگ سروس کے محتاج

*

26 فی صد لوگ 14 سال سے بھی کم عمر پاتے ہیں
66 فی صد 15 سے 64 سال کی عمر
8 فی صد لوگ 65 سال سے زیادہ عمر پانے والے

****

اگر آپ کا ذاتی گھر ہے، کھانے پینے کیلیئے پورا گزارہ ہے، پینے کا صاف پانی میسر ہے، موبائل فون کی سہولت حاصل ہے، انٹرنیٹ تک رسائی ہے: تو مبارک ہو کہ آپ اس دنیا کے 100 میں سے 7 اعلی درجے کی آبادی والے لوگوں میں شامل ہونے والے شخص ہیں۔

****

اگر آپ 64 سال تک جینے کے بعد 65 ویں سال میں داخل ہو چکے ہیں تو آپ اس دنیا کے 8 فی صد خوش قسمت ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔ اللہ سے راضی رہیں، زندگی کا ہر لحظہ لطف لیں اور ہر لمحے کو اللہ کی عبادت اور اطاعت سے مفید و یادگار بنائیں۔

****

والصلاة والسلام على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين

****
ایک عربی مضمون کا ترجمہ کیا ہے آپ کیلیئے۔
——————
بشارت علی طاہر