کرکٹر بابر اعظم پی ایس ایل کے لیے پرجوش

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم بھی پاکستان سُپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے پرجوش ہیں۔

بابر اعظم نے پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو بعنوان ’پھر سے تیار ہیں‘ کو شیئر کیا جس میں کورونا وبا کے باعث کرکٹ بالخصوص پی ایس ایل کی ملتوی ہونے کے حوالے سے بات کی گئی
ویڈیو میں کہا گیا کہ ’پی ایس ایل کا جیسا جاندار آغاز تھا ویسا ہی شاندار انجام ہوگا، کیونکہ ہم پھر سے تیار ہیں۔‘

ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’کھیل وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے چھوڑا تھا، کیوں آپ پھر سے تیار ہیں؟
کرکٹر بابر اعظم نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ہیش ٹیگ ’پھر سے تیار ہیں‘ کا استعمال کرتے دکھائی دیے
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو کراچی میں کھیلے جائیں گے
14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور اس کے اگلے روز ایلیمینیٹر ٹو جبکہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔

ایونٹ کے بقیہ میچز کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔