وہ جس کی ایک کال پر پورا کراچی بند ہو جاتا تھاوہ الطاف حسین صفائی کے کام پر لگ گئے

لاہور (مدار نیوز ٹی وی) وقت وقت کی بات ہے،کہتے ہیں زمانہ بہترین استادہے یا تو الطاف حسین کی ایک کال پر پورا کراچی بند ہو جاتا،فیکٹریوں میں آگ لگا دی جاتی اور دکانیں تباہ کر دی جاتی تھیں یا پھر آج کا وقت ہے کہ اس کا پرسان حال کوئی نہیں۔وہ ایم کیو ایم جس کے سامنے بڑی بڑی سیاسی پارٹیاں ناکام ہو گئیں آج اس کے حصے بخرے ہو گئے۔
وہ ایم کیو ایم کے لیڈر جو کبھی الطاف بھائی کے قدموں میں دوزانوں ہو کر بیٹھا کرتے تھے آج الطاف حسین کا نام لینا گوارا نہیں کرتے اور کئیوں نے اپنی اپنی سیاسی پارٹیاں بنا کر الطاف حسین کی ایم کیو ایم کو ٹکر دے رکھی ہے۔اسی اور نوے کی دہائی میں الطاف حسین کا کراچی میں طوطی بولتا تھا کہ اس کی اجازت کے بغیر کراچی میں پتا بھی نہیں ہل سکتا تھا۔
یہاں تک کہ انتہائی مطلوب ہونے کے بعد جب کراچی سے لندن جا پہنچے تب بھی الطاف حسین کی ایک فون کال پر پورا کراچی شہر بند کرا دیا جاتا اور ہر طرف دنگے فساد نظر آتے تھے۔مگر آج ان کی حالت دیکھیں تو ترس آتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم کے بانی راہنما الطاف حسین کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنے گھر میں صحن کی صفائی کر رہے ہیں۔
پانی والے پائپ کے ساتھ فرش دھو رہے ہیں اور وائپر بھی لگا رہے ہیں۔ویڈیو کے دوسرے لمحے انہیں دیکھا گیا کہ وہ بیسن کے ساتھ دیوار کے ساتھ لگے ہوئے سو رہے ہیں اور خراٹے مار رہے ہیں۔وہ اسٹول پربیٹھے ہیں ان کے ہاتھ میں پانی والا پائپ اور جھاڑو بھی ہے مگر وہ دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر سو رہے ہیں۔الطاف حسین نے صفائی کرنے کے لیے لانگ شوز اور سر پر ٹوپی اور جسم پرہیوی جیکٹ بھی پہن رکھی ہے۔ان کی

وہ جس کی ایک کال پر پورا کراچی بند ہو جاتا تھاوہ الطاف حسین صفائی کے کام پر لگ گئے