کورونا وائرس کی دوسری لہر، سندھ حکومت کے سخت اقدامات

کورونا وائرس کی دوسری لہر، سندھ حکومت کے سخت اقدامات

محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا،ایس او پیز کا اعلان

سندھ بھر میں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار

معمر، دائمی امراض میں مبتلا افراد کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت

اجتماع، سماجی میل جول سے گریز کیا جائے، محکمہ داخلہ سندھ

نجی، سرکاری دفاتر میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا، محکمہ داخلہ

دوران سفر بھی 3 فٹ سے زائد فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ

غیر ضروری طور پر سفر کرنا ممنوع قرار دیدیا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

کار میں 2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی عائد کردی، محکمہ داخلہ سندھ

کھانسی، بخار، نزلہ، زکام میں مبتلا افراد عوامی مقام پر نہ آئیں، محکمہ داخلہ سندھ

اے ٹی ایم مشین کے استعمال کی صورت سینیٹائزر استعمال کریں، محکمہ داخلہ سندھ

55 سال سے زائد عمر کے افراد کو دفاتر میں کام کیلئے بلانے پر پابندی عائد

ضروری اسٹاف کو دفاتر بلایا جائے، آن لائن کام کو ترجیح دی جائے، محکمہ داخلہ سندھ

کسی بھی کام کی جگہ پر محکمہ صحت کورونا ٹیسٹنگ کرسکے گا، محکمہ داخلہ سندھ

کسی بھی علاقے، مقام پر کورونا کیسز بڑھنے کی صورت فوری بندش کا اطلاق ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ