(پی بی اے کے نومنتخب عہدیداران کو 7 نیوز سندھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذیشان الطاف لوہیا نے مبارکباد دی

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے نومنتخب عہدیداران کو 7 نیوز سندھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذیشان الطاف لوہیا نے مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی بی اے کے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود، وائس چیئرمینز میر ابراہیم الرحمان، سلمان اقبال، سیکریٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکریٹری احمد زبیری اور فنانس سیکریٹری محمد اطہر قاضی کا انتخاب خوش آئند ہے۔ ذیشان الطاف لوہیا نے کہا کہ پی بی اے براڈکاسٹرز کی نمائندہ تنظیم ہے، امید ہے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کو اس بحران سے نجات دلائیں گے، انہوں نے کہا کہ پوری میڈیا انڈسٹری خصوصا ٹی وی چینلز پر یہ کڑا وقت ہے، میڈیا ہاوسز بدترین مالی بحران سے گزر رہے ہیں، میڈیا مالکان کو صحافی اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ ذیشان الطاف لوہیا نے مزید کہا کہ پی بی اے کی مضبوط قیادت ہی ان مسائل سے موثر طور پر نمٹ سکتی ہے۔