پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 323 ارب

پیٹرولیم ڈویژن نے گردشی قرضوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی،تیل و گیس کمپنیوں کا سرکلر ڈیٹ سولہ سو ارب روپے سے تجاوز کرگیا،ملک میں تیل و گیس کا بڑا بحران پیدا ہونےاور پورے پیٹرولیم سیکٹر کے تباہی سے دوچار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کیلئے مختلف تجاویز دی ہیں جس میں پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں سے تین سے پانچ روپے فی لیٹر پی ایس او کو دینے،گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے سکوک بانڈز کے اجراء،اوجی ڈی سی ایل،پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل کو سیلز ٹیکس ادائیگی میں رعایت دیناشامل ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز ات کے مطابق تیل و گیس کمپنیوں کا سرکلر ڈیٹ سولہ سو ارب سے بڑھ گیا ہے،پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 323 ارب،اوجی ڈی سی ایل 401 ارب،پی پی ایل378 ارب،جی ایچ پی ایل113 ارب،سوئی سدرن 293 ارب،سوئی ناردرن 54 ارب اور پی ایل ایل کا سرکلر ڈیٹ 39 ارب روپے ہوگیا ہے
————–اسلام آباد(نمائندہ جنگ)————-