سر سید یونیورسٹی، احتجاج کرنے پر 10طلبہ کو نکال دیا گیا


کراچی( سید محمد عسکری، اسٹاف رپورٹر) سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے اور اور سوشل میڈیا پر یونیورسٹی سے متعلق مسائل بیان کر کے پر 10 طلبہ کو خارج کردیا ہے ۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار سرفراز علی کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے ان طلبہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

جامعہ کو بدنام کیا سوشل میڈیا پر مطلع کئے بغیر مسائل اجاگر کیئے جس پر انھیں خارج کیا جاتا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین کے مطابق ان طلبہ نے ہنگامہ اور یونیورسٹی کو بدنام کیا تھا ان طلبہ کا معاملہ کمیٹی میں پیش کیا گیا اور کمیٹی کی سفارش پر انھیں ایک سیمسٹر کے لیئے خارج کردیا گیا