اہلیہ نہ ہوتی تو میرا بچاؤ نہیں ہوسکتا تھا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ان کی دوست ہیں اور وہ نہ ہوتیں تو ان کا بچا ئونہیں ہو سکتا تھا۔

حکومت میں پیش مشکلات سمیت ہر معاملے پر ان سے تبادلہ خیال کرتا ہوں۔

جرمن جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ صرف ایک احمق اپنی بیوی کے ساتھ ہر معاملے پر بات نہیں کرتا ہے، وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر معاملے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور حکومت میں جو مشکلات پیش آتی ہیں ان پر بھی اہلیہ سے بات کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی اہلیہ ان کی دوست اور ساتھی ہیں اور وہ نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا۔
—–from—jang—pages—–