ڈیفنس کراچی کیلئے3کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کا نیا منصوبہ تیار


(رپورٹ۔اسلم شاہ)کراچی میں پانی کا شدید بحران اور نئے منصوبہ کی تکمیل سے قبل ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کو 3کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کا نیا منصوبہ تیار کرلیا ہے، پانی کا یہ منصوبہ دھابے جی سے براستہ قاسم پورٹ اتھارٹی کے سمندر ی راستہ سے براہ راست فراہم کیا جائے گا منصوبہ پر لاگت 7کروڑ روپے لگایا گیا ہے،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف انجینئر بلک ظفر پلیجونے تیار کیا اور سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات اور منصوبہ بندی و ترقیات نے منصوبہ کی منظوری دیدیا گیا ہے منصوبہ روان مالی سال کے اخر تک شروع ہونے کی توقع ہے5کروڑ گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جارہا ہے اور مذید پانی کی فراہمی سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بحران شدت اختیار کرنے کا امکان بھی ظاہر کررہے ہیںقبل ازیں ڈیفنس اور کنٹو ٹمنٹ بورڈکو تین ،چار ، چھ،آٹھ، نو،بارہ اور جوبیس انچ قطر 24لائن سے24کنکشن کے ذریعہ پانی کی فراہمی جاری ہیں 3کروڑگیلن یومیہ پانی کی فراہمی ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کو نیا کنکشن دینے کا اعلان کیا گیا اس منصوبے کوپرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ یونٹ کے تحت کلفٹن کنٹوٹمنٹ بورڈیا کوئی ادارہ سرمایہ کاری کریں گاجبکہ ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی او کنٹوٹمنٹ بورڈ کلفٹن 24کنکشن کے ایک ارب 44کروڑ4لاکھ روپے کے نادہندگان ہے پانی کے فراہمی کے سلسلہ میں کنٹوٹمنٹ بورڈ کلفٹن کو پانی کی فراہمی کا بحران موجود ہے اور ٹینکر سروس کے ذریعہ پانی کی فراہمی جاری ہے،ایگز یکٹوافیسرکلفٹن کنٹوٹمنٹ بورڈپر46لاکھ 11ہزار روپے ،ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی20لاکھ 77ہزار روپے،چانڈیو ویلج ایگزیکٹو افیسرکلٹن پر35لاکھ44ہزار روپے ، دہلی کالونی پر92لاکھ 49ہزار روپے، بخشاہ ویلج ایگزیکٹو افیسرکلٹن پر4لاکھ 89ہزار روپے ، زمزمہ کلفٹن پر12کروڑ90لاکھ 53ہزار روپے ،زمزمہ کلفٹن پر4کروڑ47لاکھ 37ہزار روپے ،کلفٹن ایگز یکٹو افیسر سٹریٹ پر94کروڑ3لاکھ64ہزار روپے ،کینٹ ایگزیکٹو افیسر سٹریٹ پنجاب کالونی کراچی پر ایک کروڑ 31لاکھ روپے سی سی 36خیابان راحت فیز IV پر ایک کروڑ57لاکھ85ہزار روپے ،خیابان اتحاد پمپنگ ہاوس ڈیفنس پر ایک کروڑ60لاکھ 74ہزار روپے, سی سی ساوتھ سی ویوایونیوڈیفنس پر تین کروڑ12لاکھ15ہزار روپے , دہلی کالونی پر 9کروڑ56لاکھ 82ہزار روپے ،کالا پل کورنگی روڈ پر 6کروڑ40لاکھ 55ہزار روپے ، کالا پل کورنگی روڈپر 30لاکھ90ہزار روپے ،،پلاٹ نمبر سی سی38خیابان راحت افس پر 6کروڑ40لاکھ 55ہزار روپے کے نادہندگان ہیں
————Daily Juraat Karachi————