سائرہ یوسف کی نئی دلکش تصاویر کے چرچے

معروف اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی نئی دلکش تصویریں سوشل میڈیا زیرِ گردش ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد اُن کے مداح حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اداکارہ کے لیے تعریفی پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

سائرہ یوسف کے کیرئیر کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کی حیثیت سے کیا تھا اور اس کے بعد اُنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اپنا نام بنایا، اُن کے سُپر ہٹ ڈرامہ سیریز میں میرا نصیب، بلقیس کور اور روبرو سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
اداکاری کے علاوہ سائرہ یوسف ماڈلنگ بھی کرتی ہیں اور حال ہی میں اُنہوں نے ایک کپڑوں کے برینڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اداکارہ روایتی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہاتھوں میں لگی مہندی اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
سائرہ یوسف نے اپنے نئے فوٹو شوٹ میں خوبصورت میک اپ کے ساتھ دلکش جیولری کا بھی انتخاب کیا
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

شہروز سے راہیں جدا کرنے کے بعد سے سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ فعال نہیں ہیں