دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ37 لاکھ سے زائد ہوگئی

دنیا بھرمیں کورونا کے وار جاری ہیں ، کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکا تاحال سرفہرست ہے ، امریکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد89 لاکھ 62 ہزار 783 تک پہنچ چکی ہے۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہےجہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 79 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ 11ہزار سے زائد ہے۔ روس میں 15 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسپین میں 11 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار81 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں11 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور35 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 2ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور29 ہزار301 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار ہوچکی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 34 ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک کورونا سے 37ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
برطانیہ میں کوروناسے8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 44 ہزارسے زائد ہوگئی، ایران میں مریضوں کی تعداد 5لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ ایران میں اب تک 32ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ 79ہزار652 ہو گئی ہے جبکہ ایک کروڑ 4 لاکھ 32ہزار419 فعال کیسز ہیں۔

Courtesy gnn news urdu