خواتین کو انشورینس کے حوالے سے بالکل آگاہی نہیں ہے

یاسمین طہٰ
———————-،
لوگوں کو آگاہی دینے کیلئے اس فیلڈ میں آئی ہوں
آپ کی چھوٹی سی سیونگ کل ایک بڑا سرمایہ بن کرآپ کے خاندان کے کام آسکتی ہے
ممتازبزنس وومن افشاں فاروق سے گفتگو

ممتازبزنس وومن افشاں فاروق نے ویمن کالج کراچی سے گریجویشن کیا ہے ۔ بروک بانڈ کمپنی میں کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت سے اپنے کیرئر کی ابتداکی ۔فاورق ستار سے شادی کے بعد ملازمت چھوڑ دی اور فیشن ڈیزائننگ کا آغاز کیا،جس کا انھیں بچپن سے ہی شوق تھا اور اپنے بنائے ہوئے ملبوسات کی مختلف ہوٹلوں میں نمائش کرکے اس انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ایک ملاقات میں

افشاں نے بتایا کہ انھوں نے نوے کی دہائی میں اس کام کا آغاز کیا تھا اس وقت مقابلے میں بہت کم لوگ تھے، اب بہت سے ڈیزائنر ہیں اور بہت زیادہ کمپیٹیشن ہے ابھی بھی اس شعبے سے منسلک ہیں کر رہی ہیں۔وہ 98میں امریکا چلی گئی تھی چودہ برس بعد واپس آکر اپنی برانڈ لانچ کروائی۔ شیڈزبائے افشاں میری برانڈ ہے جو کہ چیمبر آف کامرس رجسٹرڈ کرایا ہے فاروق نے کہا تم اسی فیلڈ میں آگے جاؤ اور فاروق کا بہت تعاون رہا۔ انہوں نے کسی بات پر روک ٹوک نہیں کی۔انہوں نے بہت پروموٹ کیا۔میرے پاس آؤٹ لیٹ کی سہولت نہیں ہے،اس کے لئے سرمائے کی ضرورت ہے اس لئے جو تھوڑا بہت پروفٹ ہوتا تھا میں نئے ڈریسز بنالیتی تھی،میں نے دو برس قبل ای ایف یو انشورینس کمپنی جوائن کی اور اب سارادھیان اسی طرف ہے، ابھی میں بزنس ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔ میں یہ سمجھتی ہوں کہ لوگوں کو انشورینس کے حوالے سے بالکل آگاہی نہیں ہے، لوگوں کو آگاہی دینے کیلئے اس فیلڈ میں آئی ہوں کہ لوگوں کو میں بتاؤں کہ آپ کی چھوٹی سی سیونگ کل ایک بڑا سرمایہ بن کرآپ کو ملے گی تو آپ کے بچوں کے اورآپ کے کام آسکتی ہے۔کراچی کے لوگ تفریح کے لئے اور ہوٹلنگ میں پیسے خرچ کردیتے ہیں اگر انشورینس کی کسی اسکیم میں لگائیں تو دس سال میں جو ان کے پیسے جمع ہوں گے ان کو اس رقم سے دوگنی رقم ملے گی۔ ان کی رقم پر سود بھی نہیں ہوتا نہیں ہے بلکہ ثواب مل رہا ہوتا ہے کہ آپ کے پیسے دوسری جگہ جب روٹیٹ ہوکر مل رہے ہوتے ہیں تو اس سے لوگوں کی مدد ہورہی ہوتی ہے، اس میں ایک اچھی بات یہ ہے اللہ نہ کرے اگر کوئی مہلک بیماری کا شکار ہوجائے تو کمپنی سارا خرچہ اٹھاتی ہے۔لائف انشورینس میں آپ کو موت کے علاوہ بھی آپ کو میڈیکل کے پیسے ملتے ہیں۔ ہم لوگوں کی ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ ہم اپنے حصے سے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں۔ ایک دیا ہمیں اپنے حصے کا جلا نا ہے