صنعتی علاقوں کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام پر غور کیاجائے گا، کمشنر کراچی

صنعتی علاقوں کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام پر غور کیاجائے گا، کمشنر کراچی
وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کورنگی میں مکمل منصوبوں کی تکمیل خوش آئند ہے کمشنر کراچی
کورنگی اایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے استقبالیہ سے کمشنر کراچی کا خطاب
کراچی( ) کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صنعتی علاقوں کی ترقی کے لئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کورنگی صنعتی علاقوں کے لئے جاری خصوصی فنڈ سے مکمل ہونے والے کاموں سے کورنگی صعنتی علاقہ میں بہتری آئی ہے حکومت کورنگی صنعتی علاقہ کی بہتری کے لئے کوششیںجاری رکھے گی اور ہر ممکنہ اقدامات کرے گی ۔صنعتی علاقوں کی بہتری کے لئے علیحدہ اتھارٹی یا انتظامیہ ادارہ بنانے کی کاٹی کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ وہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر سلیم الزماں اور زبیر چھایہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا کمشنر نے بعد ازاں حکومت سندھ کے فنڈ سے مکمل ہونے والے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا ۔ حکومت سندھ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کورنگی کے صنعتی علاقوں کی بہتری کے لئے ایک ارب پانچ کروڑ روپے جاری کئے تھے جن سے ای بی ایم کازوے، واٹر بورڈ رائزنگ مینز ، روڈ سات ہزار، ساﺅتھ ایونیو روڈ اوردیگر منصوبوں سمیں 34 سے زائد اندرونی سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کا اگلے ماہ افتتاح ہوجائے گا اور ملیر ندی میں پل کی تعمیر کا آغاز بھی جلد متوقع ہے،جبکہ ضلع غربی میں دو بڑے منصوبے شروع ہونے والے ہیں۔انھوںے نے کہا کہ صنعتی علاقوں کی تعمیروترقی اور انتظامی امور کے لیے الگ اتھارٹی کی تجویز پر غور کیا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ کاٹی کو چاہئے کہ وہ مجوزہ اتھارٹی یا ادارہ کے قیام کی تجویز پر غور رکرنے کے لئے اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرنے کے لئے پیش کریں