ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے

صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، آج ہر شخص کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے، قوم پر نااہل اور نالائق ٹولے کو مسلط کردیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کامیڈی ہے، ووٹ عوام کا حق اور امانت ہے جو چوری کیا گیا، ہم نے عہد کیا ہے کہ ہر صورت عوام کی امانت کو لوٹا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے جسٹس قاضی فائز کیس بدنیتی قرار دے کر خارج کردیا، یہ ریفرنس جعلی کابینہ اور جعلی وزیراعظم کی ایما پر بنایا گیا تھا، اب صدرعارف علوی اپنے عہدے پر مزید رہنے کا حق کھو چکے ہیں۔ نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ دوسروں کو نانی بولنے والے کو اب نانی یاد آئی؟ سول نافرمانی پر اکسانے والے کو اب پتا چلا؟

انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے اس نکے سے جان چھڑانا ہوگی،اس آدمی اور اس کے کارندوں کو پیغام دیا جائے کہ ان کے کندھوں سے اترے یہ سلیکٹڈ ملک کو تباھی کے دھانے پر لے آیا ہے،جو بحران پیداہوا اس کی نشاندھی دو اداروں کے تصادم کی طرف ہوتی ہے، سول نافرمانی پر اکسانے والے کو اب پتا چلا؟ بلاول بھٹو نے اس کی وکٹ اڑادی، بڑوں نے آپس میں بات کرلی


اور نکا ساری رات ٹویٹس پر لگارہا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ وزیراعظم نہیں کٹھ پتلی اعظم ہے،اس نے سپریم کورٹ کو دھمکی دی، جسٹس فائز عیسی کے نوٹس کی خلاف ورزی کی،اس نے اپنا شیطانی چرخہ چلایا، دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک عمران خان قوم نے وہ دیکھا جو حمید گل کے جوتوں میں بیٹھا، مشرف سے سیٹوں کی بھیک مانگی،عسکری اداروں کی تضحیک کی، آج عسکری اداروں کا ماما بنا ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کٹھ پُتلی مودی کے لئے دعا کرتا رہا، ملک آٹو پائیلٹ پر چل رہا ہے، کوئی حکومت نہیں،یہ وزیراعظم ملک کو ایسا نقصان پہنچائے گا جس کی تلافی بھی نہیں ہو سکے گی۔
میڈیا ایڈوائزر