میری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہونے والی ملاقات کو سوشل میڈیا اور چند اخبارات میں غلط رنگ دے کر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے

پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے سابق صوبائی صدر امیر بخش بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے 20 اکتوبر 2020ء پر ہونے والی ملاقات کو سوشل میڈیا اور چند اخبارات میں غلط رنگ دے کر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور اس ملاقات کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلائی گئی ہیں، میری صدر مملکت سے یہ ملاقات ون ٹو ون ملاقات تھی جبکہ اور کوئی بھی موجود نہیں تھا مگر لوگوں نے ایسی خبریں چلائی ہیں جیسے وہ ملاقات میں موجود ہوں۔ امیر بخش بھٹو نے مزید کہا کہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ ہماری سیاست سندھ کے حقوق پر مبنی ہے اور اس پر سودہ بازی نہیں ہوسکتی اگر مجھے سندھ کے متعلق یا پھر ملکی صورتحال پر کچھ کہنا ہوگا تو میں اپنا مؤقف بیان کرنے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتا ہوں اور کسی کو بھی اختیار نہیں ہے کہ وہ میری جانب سے اپنے خیالات کا اظہار کرے۔ امیر بخش بھٹو نے مزید کہا کہ صدر مملکت سے انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اور اُمید ہے کہ اس سے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

جاری کردہ

پاکستان تحریک انصاف

دفتر، طاہر ملک (سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات)